Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگیا؟

 اسلام آباد(جی این اے)اتحادی حکومت مہنگائی کم کرنے کے بجائے مزید اضافہ ہی کئے جارہی،ایک طرف بجلی کی قیمت بڑھ رہی تودوسری طرف اب ایل پی جی کی...


 اسلام آباد(جی این اے)اتحادی حکومت مہنگائی کم کرنے کے بجائے مزید اضافہ ہی کئے جارہی،ایک طرف بجلی کی قیمت بڑھ رہی تودوسری طرف اب ایل پی جی کی قمیت میں پھرسے اضافہ کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

اب نئی قیمتوں کے مطابق یکم مارچ سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 136 روپے 44 پیسے مہنگا دستیاب ہوگا۔

ایل پی جی کے 11.8کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت3277 روپے 73 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ فی کلو ایل پی جی 11 روپے 56 پیسے مہنگی ہوئی ہے اور نئی قیمت 277 روپے77 پیسے فی کلو ہے۔

آئی ایم ایف نے حکومت سے یہ بھی کہا تھا کہ غریب عوام کوریلیف بھی دینا ہے مگر حکومتی ہتھکنڈوں سے یہی محسوس ہورہا کہ آئی ایم ایف کی ہدایات کو بھی کھڈے لائن لگادیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں