Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

لاہورقلندرزکی آرام کے دن سیر،چٹ پٹے کھانے بھی کھائے

  لاہور(جی این اے)لاہورقلندرز ٹیم کا قلندرزہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ،پوری ٹیم کے اعزازمیں چٹ پٹے کھانوں کا بھی بہترین اہتمام کیا گیا۔ غیرم...

 

لاہور(جی این اے)لاہورقلندرز ٹیم کا قلندرزہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ،پوری ٹیم کے اعزازمیں چٹ پٹے کھانوں کا بھی بہترین اہتمام کیا گیا۔

غیرملکی کھلاڑی لاہوری کھانوں کو خوب مزے لے لے کرکھاتے رہے،لاہورقلندرزکی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی ہوٹل کے ماحول سے کافی بورہوگئے تھے اسلئے آرام کے دن انکو سیرکرانے کا پروگرام بنایا گیا،غیرملکی کھلاڑیوں کی بھی فرمائش تھی کہ قلندرزہائی پرفارمنس سینٹر کی سیر کرائی جائے،جسے آرام کے دن پوراکردیا۔

غیرملکی کھلاڑیوں جن میں راشدخان،ڈیوڈویزا،سیم بلنگز،سکندررضااورجارڈن شامل ہیں انھوں نے نہ صرف سینٹرکے انتظامات کو سراہا بلکہ دنبے کی چانپے،ملائی بوٹی،کباب،ہریسہ چنے،کھیراورتازہ نان خوب پیٹ بھر کر کھائے اورساتھ تعریف بھی کی،اس موقع پر ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ہوٹل میں بہت بوریت ہوجاتی ہے مگرآج سیر کرکے بہت مزا آیا۔

لاہورقلندرز کے ثمین رانا نے کہا کہ کھلاڑیوں کو تازہ دم کرنے کیلئے سیر کرانی ضروری تھی،ٹیم کیساتھ سابقہ سپرسٹارعاقب جاوید بھی سینٹرگئے تھے،تمام کھلاڑیوں نے خوب ہلاگلاکیا قہقےبھی لگائے۔

کوئی تبصرے نہیں