لوئر کوہستان(ویب ڈیسک)سیری پٹن میں بے رحم آگ نے ایک ہی گھر کے گیارہ افراد کو موت کی نیندسلادیا،مرنے والوں میں چھہ بچیاں،3 بچے اور دو خواتین...
لوئر کوہستان(ویب ڈیسک)سیری پٹن میں بے رحم آگ نے ایک ہی گھر کے گیارہ افراد کو موت کی نیندسلادیا،مرنے والوں میں چھہ بچیاں،3 بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لوئر کوہستان کے علاقے سیری پٹن کے ایک گھر میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کچے مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر اور جھلس کر گیارہ افرادجاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔
آگ لگتے ہی فائر بریگیڈ مقامی افراد اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچےاور آگ بجھا کر لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔دوسری طرف نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے آتشزدگی کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو زخمیوں کی بروقت امداد کرنے کی ہدایت کی۔
کوئی تبصرے نہیں