Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

زمین کا تنازعہ،ظالم بھائی نے بھائیوں سمیت خاندان کے 7افراد کو قتل کردیا

 پاکپتن(جی این اے)زمین کا تنازع،ظالم بھائی نے اپنے ہی دوبھائیوں سمیت سات افرادکو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بڑی راکھ نامی علاقے میں زمین کے...

 پاکپتن(جی این اے)زمین کا تنازع،ظالم بھائی نے اپنے ہی دوبھائیوں سمیت سات افرادکو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بڑی راکھ نامی علاقے میں زمین کے جھگڑے نے اتنا طول پکڑا کہ بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے دوبھائیوں سمیت خاندان کے 7افراد کی جان لے لی،قتل ہونے والوں میں 22 سالہ مفتاح بی بی،بارہ سالہ احد،14سال کا احمد،35سال کی آسیہ بی بی،بشیراں بی بی اوردوبھائی افتخاراورشیربازشامل ہیں۔جبکہ ایک بارہ سالہ بچی کو زخمی حالت میں ہستپال منتقل کردیا گیا ہے۔سرورنامی ملزم خون کی ہولی کھیلنے کے بعدموقع سے فرارہوگیا۔ڈی پی اوپاکپتن حسن اقبال اورپولیس جائے وقوع پر پہنچی اورشواہد اکھٹے کرنے شروع کردئیے،پولیس کے ہمراہ فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچی ہیں۔ملزم کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں