اسلام آباد:ملک بھر میں 6.8 شدت کے زلزلے میں نو(9)افراد جانبحق جبکہ 160 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا ا...
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات زلزلےنو عیت کا زلزلہ ہوا،خیبر پختونخوا میں زلزلے سے 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی اور وہاں سےسب سے زیادہ نقصانات ہوئے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،پشاور، کوہاٹ، صوابی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔،اس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے لاہور کوئٹہ راولپنڈی میں محسوس کیے گئے،بہاولپور ،لودھراں، ڈی جی خان، میانوالی، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پارا چنار، کرک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لکی مروت، مردان ، باجوڑ، نوشہرہ اور گرد و نواح میں بھی زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اسکردو اور چلاس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے،خوفزدہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھرو ں سے باہر آگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق منگل کی رات 9 بج کر 47 منٹ پر آیا، زلزلےکا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا خطہ تھا۔
کوئی تبصرے نہیں