فا...
فائل فوٹو
اسلام آباد(جی این اے)چین نےایک بار پھرثابت کردیا کہ وہ پاکستان کا سب سے اچھا اورقابل اعتماد دوست ملک ہے۔
ماضی کی طرح پھر سے چین پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے متحرک ہوگیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ٹویٹ میں یہ خبر سنائی ہے کہ چین نے پاکستان کو 50کروڑڈالردے دئیے ہیں،ساتھ یہ بھی کہا کہ یہ رقم تین اقساط میں اداکی جائے گی جس میں سے پہلی قسط ملک کے مرکزی بنک کو وصول ہوچکی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس رقم سے ملکی معیشت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
کوئی تبصرے نہیں