کوئٹہ(جی این اے)نااہل حکمرانوں کی وجہ سے عوام دووقت کی روٹی بھی کھانے سے محروم ہوگئے،وزیراعظم شہبازشریف تو کہہ رہے تھے کہ کپڑے بیچ دوں گالی...
سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم تو بڑے مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریکیں چلاتی تھی مگر آج کیوں پی ڈی ایم خاموش ہوگئی؟لوگ تو پریشانی میں مسکرانا بھی بھول چکے ہیں۔امیرجماعت نے یہ بھی کہا کہ اب رمضان کا بابرکت مہینہ آرہا ہے لہذا عام استعمال کی ضروری چیزیں فوری سستی کی جائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ہاں نیب کے دفاتر تو ہیں لیکن وہاں صرف مکھیاں ہی ماری جاتی ہیں،بجلی کی قیمیتں آسمان کو چھوچکی ہیں،عوام کا تو کوئی پرسان حال ہی نہیں رہا،حکمران تو انتہائی نااہل ہیں کہ جنکی وجہ سے عوام دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں