راولپنڈی(جی این اے)گاڑی چلانے کی جگہ نہیں اورپیدل چلیں تو بھیکاری آن گھیرتے ہیں،راولپنڈی کی مشہورکمرشل مارکیٹ میں تجاوزات مافیا کی وجہ سے س...
راولپنڈی(جی این اے)گاڑی چلانے کی جگہ نہیں اورپیدل چلیں تو بھیکاری آن گھیرتے ہیں،راولپنڈی کی مشہورکمرشل مارکیٹ میں تجاوزات مافیا کی وجہ سے سٹرکیں تنگ گلیوں کی شکل اختیارکرچکی ہیں۔
کمرشل مارکیٹ کا شمار راولپنڈی کی مشہورمارکیٹوں میں کیا جاتا ہے،یہاں لوگوں کی بڑھتی تعداد کی ایک وجہ یہ تھی کہ یہاں سڑکیں کھلی ہیں،پارکنگ کی جگہ ہونے کیساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کیلئے بھی آسانی ہے مگر اب حالات ماضی کے برعکس ہوچکے ہیں،کیونکہ آدھی سٹرکوں تک تو دکانداروں کے سٹالز سجے رہتے ہیں،کہیں ہنگرز پر کپڑے لٹک رہے تو کہیں چادریں ایسی صورتحال میں خریداروں کو بہت دورگاڑی پارک کرکے آنا پڑتا ہیے۔
دوسری طرف گداگروں کی یلغارنے خریداروں کی ناک میں دم کررکھا ہے،ایک طرف گاڑیوں کے شیشیے بجاکر پیسے مانگ رہے ہوتے ہیں تو دوسری جانب پیدل چلنے والوں کا اس وقت تک پیچھا کیا جاتا ہے جب تک کہ وہ کچھ دے نہ دیں۔
انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ایک تو تجاوزات مافیا کے خلاف ایکشن لے تاکہ سٹرکیں کھلی ہوسکیں دوسرا بیھکاری مردوں وخواتین کو پابند سلاسل کرے جو ہرگزرنے والے کو پکڑکرزبردستی بھیک لینے کی کوشش کرتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں