لاہور(جی این اے)میدان جنگ بننے والا زمان پارک اب لگتا ہے تھوڑا معاملہ پرسکون ہوجائے گا کیونکہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے جاری آپریشن کو لاہ...
تفصیلات کے مطابق کئی گھنٹوں سے زمان پارک میدان جنگ بناہوا تھا،ایک طرف سے پولیس کا پی ٹی آئی کارکنان پر لاٹھی چارج اورپانی پھینکنے کا سلسلہ چل رہا تودوسری جانب کارکنان بھی بڑی تعدادمیں پولیس پر مسلسل پتھرائو کررہے،معتددپولیس اہلکاراورکارکنان زخمی بھی ہوچکے ہیں۔
آئی جی پنجاب عدالت پہنچ گئے اوردہائی دی کہ پٹرول بم کے استعمال سے ہماری گاڑیاں جلا دی گئیں ہیں،پی ایس ایل کی سیکورٹی کو بھی مدنظر رکھنا ضروری تھا،کارکنان نے گرین بیلٹ اوردیگرسرکاری چیزیں بربادکرکے رکھ دی ہیں،آئی جی کا کہنا تھا کہ اگرعدالت وارنٹ گرفتاری ختم کردیتی تو ہم بھی واپس آجاتے مگر اب جنکی ویڈیوز ہمارے پاس ہیں نقصان کرنے کی ان کوگرفتارکرنا ضروری ہے،ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے،
آئی جی کی فریاد پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کیا خیال ہے ہم آپریشن روک دیتے ہیں عارضی طورپرکیونکہ اسلام آباد میں بھی یہ کیس چل رہا ہے،جسٹس طارق کا کہنا تھا کہ مجھے شہرمیں امن وامان چاہیے،پی ایس ایل بھی ہورہا ہے۔عدالت نے آپریشن صبح دس بجے تک روکنے کے آرڈرجاری کردئیے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں