Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ژالہ باری کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی،کہاں کہاں بادل برسیں گے؟

اسلام آباد:(جی این اے)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ایک بار پھر بارشوں کی پیشگوئی کردی،بارش برسانے والا نیا سسٹم 15 اپریل کو داخل ہوگا۔ گرمی...

اسلام آباد:(جی این اے)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ایک بار پھر بارشوں کی پیشگوئی کردی،بارش برسانے والا نیا سسٹم 15 اپریل کو داخل ہوگا۔

گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری،محکمہ موسمیات کے مطابق چودہ(14) اپریل سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جبکہ  پندرہ(15) اپریل سے بارش برسانے کا نیا سپیل پنجاب میں داخل ہوگا۔

آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بیشتر مقامات سمیت اسلام آباد،مری،گلیات،راولپنڈی اٹک،جہلم اورچکوال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،اس کے ساتھ ہی ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 17 اور 18 اپریل کو وزیرستان،کوہاٹ، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاء الدین، بھکر، خوشاب، میانوالی میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں