Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

گیس صارفین کیلئے پریشان کن خبر

  اسلام آباد(جی این اے)غریب عوام ایک اورپریشانی کیلئے تیارہوجائیں،گیس آئے نہ آئے بل خوب آئیں گے،سوئی گیس کے نئے ٹیرف کے مطابق گیس کے بل مزید...

 

اسلام آباد(جی این اے)غریب عوام ایک اورپریشانی کیلئے تیارہوجائیں،گیس آئے نہ آئے بل خوب آئیں گے،سوئی گیس کے نئے ٹیرف کے مطابق گیس کے بل مزید زیادہ آئیں گے،مرحلہ وار ٹیرف آٹھ سے 112فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے،جبکہ گیس نرخوں میں بقایاجات وصول کرنے کا اطلاق بھی اسی ماہ سے ہی شروع ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بقایاجات کیساتھ بل کمرشل گھریلو اورصنعتی صارفین کو بھیجے جارہے ہیں،اب جسکا بل آٹھ سو71 روپے تک تھا وہ دوہزارنوسوروپے جمع کرایا کرے گا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جولوگ ہیٹر اورگیزر کا استعمال کرتے رہے وہ اب کئی گنا سے زیادہ بل جمع کرانے کیلئے تیارہوجائیں گے،نئے بلوں میں چاراقساط کے بقایاجات بھی وصول کئے جائیں گے۔

سفید پوش طبقہ پہلے ہی سسک سسک کرزندگی گزارنے پر مجبورہے اب مزید حکومت ریلیف کے بجائے عوام کو مسائل کی دلدل میں روزبروزگھیر رہی،عوامی حلقوں کے مطابق موجودہ حکومت غریبوں کو ختم کرنے کا پلان لے کرآئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں