اسلام آباد:(جی این اے)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں 31 جولائی اور یکم اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر اور م...
اسلام آباد:(جی این اے)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں 31 جولائی اور یکم اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کو مقامی تعطیل ہوگی اور اسلام آباد میں تعلیمی ادارے اور نجی دفاتر بند رہیں گے،31 جولائی اور یکم اگست کو اسلام آباد کی حدود میں بازار، دکانیں اوربینک بھی بند رہیں گے،جبکہ عدالتیں، قانون ساز ادارے، قومی اسمبلی، سینیٹ سیکرٹریٹ اور وزارتیں معمول کےمطابق کام کریں گی۔
واضغ رہے کہ چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ آج بروز اتوار 30 جولائی کو پاکستان آمد کے باعث سکیورٹی کے پیش نظر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ چینی نائب وزیراعظم حکومت کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے، ان کایہ دورہ 0 جولائی سے یکم اگست تک ہوگا۔
کوئی تبصرے نہیں