راولپنڈی(جی این اے)پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافے کیساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی ظالمانہ اضافہ کردیا گیا ہے۔جڑواں شہروں میں ...
راولپنڈی(جی این اے)پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافے کیساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی ظالمانہ اضافہ کردیا گیا ہے۔جڑواں شہروں میں ایک اسٹاپ سے دوسرے اسٹاپ تک پچاس روپے کرایہ ہوگیا۔جبکہ راولپنڈی تا روات 30 روپے کے اضافے کے بعد اب کرایہ 170روپے ہوچکا ہے۔
دیگر علاقوں میں جانے والی ٹرانسپورٹ نے بھی من مانے کرائے بڑھا دئیے ہیں،راولپنڈی ریلوے اسٹیشن تا ٹیکسلاکا کرایہ 160 روپے ہوگیا،اسی طرح ٹیکسی گاڑی کے کرائے بھی آسمان کو چھونے لگے۔
دوسرے شہروں میں جانے والی اے سی گاڑیاں پہلے ہی غریب مسافروں کی پہنچ سے دورتھیں اب ان کا کرایہ بھی پانچ سوروپے سے بڑھا کر 3500 سوروپے کردیا گیا ہے۔
ملک شہزاداعوان جو پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ہیں نے 10 فیصد کرایہ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت 26 روپے اورڈیزل کے نرخ 17 روپے بڑھائے گئے جسکی وجہ سے مجبوراً ہمیں بھی کرائے میں اضافہ کرنا پڑرہا ہے،آئے روز پٹرول کی قیمت بڑھا دینا عوام کیساتھ بہت ظلم ہے۔
ملک شہزاد کا کہنا تھا کہ پہلے پی ڈی ایم اوراب نگران حکمرانوں نے عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھیننا شروع کردیا ہے۔پی ڈی ایم کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ آج امپورٹ ایکسپورٹ بھی ختم ہونے لگی ہے۔ہم بھی ہڑتال کرسکتے ہیں مگر لاکھوں لوگ روزگارسے محروم ہوجائیں گے،اب مہنگائی مارچ کرنے والے کہاں ہیں،عوامی نمانئدے اس ظلم پر بھی عوام کی آوازمیں آواز ملائیں اوراحتجاج کریں،مہنگائی مارچ کرنے والوں کی اس درندگی میں بھی چپ سمجھ نہیں آرہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں