مراکش(ویب ڈیسک)مراکش میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے دوہزارسے زائد افرادموت کی وادی میں جاچکے ہیں۔جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہیں جن میں سے...
یاد رہے کہ یہ ہولناک زلزلہ جمعہ کی رات کو آیا تھا جسکی شدت 6اعشاریہ آٹھ تھی،معتدد عمارتیں زمین بوس ہوگئی اورچند کو جزوی نقصان پہنچا۔
خوفناک زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصان کے بعدمراکش حکومت نے تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے،جبک تمام مساجد میں خصوصی دعائوں کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ زلزلے سے تین لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں،لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔امدادی کارروایاں بھی کی جارہی ہیں۔آفٹرشاکس کا سلسلہ بھی جارہی ہے لوگوں میں شدید خوف وہراس پایا جارہا ہے،حتی کہ لوگوں گھروں اورکمروں کے اندرجانے کو تیارنہیں۔
امریک ارضیاتی سروے میں بتایا گیا ہے کہ مراکش میں 1960 کے بعد یہ سب سے خوفناک زلزلہ تھا جس نے نظام زندگی تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر کے عالمی رہنمائوں نے مراکش سے اظہارہمدردی کیا ہے،اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ انسانیت کے ناطے تمام ممالک مراکش کی عملی طورپر مدد کریں اوروہاں کے عوام کو حوصلہ دیں۔
کوئی تبصرے نہیں