اسلام آباد(جی این اے) سرفرازبگٹی نگران وزیرداخلہ کا نوازشریف کی ملک واپسی اورگرفتاری سے متعلق بیان پر ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ س...
اسلام آباد(جی این اے) سرفرازبگٹی نگران وزیرداخلہ کا نوازشریف کی ملک واپسی اورگرفتاری سے متعلق بیان پر ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ سیخ پاہوگئے جس پر نگران وزیرداخلہ کو وضاحتی بیان جاری کرنا پڑگیا۔
نگران وزیرداخلہ نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق پہلے بیان دیا کہ اگر وطن واپس آتے ہیں مگرکورٹ سے انہیں ضمانت نہیں ملتی تو پھر انکو گرفتارکیا جائے گا،ہوسکتا ہے نوازشریف خود ہی گرفتاری دے دیں،ایک ملزم جسکو جہاز سے گرفتارکیا جاتا ہے اس کیلئے کوئی بڑی فوج نہیں چاہیے ہوتی۔
سرفرازبگٹی کے اس بیان پر رانا ثنااللہ شدید غصے میں آگئے اوردھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ نے اپنی حدسےتجاوزکیا ہے،انہیں ایسا بیان دینے سے پہلے سابقہ وزیرداخلہ شیخ رشید کے انجام کو مدنظر رکھنا چاہیے،نوازشریف کے خلاف سازش کی گئی جسکا براانجام عوام اورملک پر بھاری پڑا،انکے خلاف جھوٹے کیس دائرکرکے قوم کیساتھ دشمنی کا سلوک کیا گیا۔
وزیرداخلہ کے غصے یا دھمکی کا اثر تھا کہ نگران وزیرداخلہ نے فوری وضاحت دینے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیان کو حقائق سے ہٹ کرسیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے،ہماراسیاسی ایجنڈا نہیں ہے،یہ تو خوشی کی بات ہے کہ نوازشریف ملکی سیاست میں پھرسے قدم رکھنا چاہتے ہیں۔عوام کی بڑی تعدادنوازشریف کے استقبال کی تیاریاں کررہی ہے ہم بھی قانون کے مطابق ہی انکے ساتھ رویہ رکھیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں