Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

امریکہ پاکستان کے سیاسی معاملات میں دخل اندازی نہیں کررہا،سینیٹر کرس وان ہولن

 واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکہ پاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں کررہا،یہ تو پاکستانی عوام کی اپنی مرضی ہے کہ وہ اپنی پسند کے لیڈرز کا انتخاب کریں،ضر...

 واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکہ پاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں کررہا،یہ تو پاکستانی عوام کی اپنی مرضی ہے کہ وہ اپنی پسند کے لیڈرز کا انتخاب کریں،ضرورت اس امر کی ہے کہ الیکشن شفاف اورآزادانہ ہونےچاہیں،ان خیالات کا اظہار امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر کرس وان ہولن نے پاکستانی ڈاکٹروں کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب میں کہی۔

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ میرا امریکی صدراورانتظامیہ سے گہرا تعلق ہے مجھےیقین ہے کہ امریکہ پاکستانی سایست میں مداخلت نہیں کررہا۔سینیٹر کرس وین ہولن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت امریکہ کی خواہش یہی ہے کہ پاکستان کیساتھ اچھے اورمضبوط تعلقات ہوں یہی وجہ ہے کہ سیلاب زدگان کیلئے امریکہ نے امداد بھی دی۔آج آئی ایم ایف اگر پاکستان کو قرضہ دے رہا تو اس میں بھی امریکہ نے اہم کرداراداکیا ہے۔

کرس وین نے امید ظاہر کی کہ پاک امریکہ اچھے تعلقات پوری دنیا میں سلامتی کا باعث بنے گے۔

کوئی تبصرے نہیں