Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

فوج اورعوام کے مقدس رشتے پر حملہ کرنے والوں کودانشمندی سے ناکام بنایا،چیف آف آرمی سٹاف

  اسلام آباد(جی این اے)آج کا دن ہمیں ہمارے بہادرجوانوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلانے کیساتھ یہ بھی باورکراتا ہے کہ دشمن چاہے کتنا ہی طاقت ور...

 

اسلام آباد(جی این اے)آج کا دن ہمیں ہمارے بہادرجوانوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلانے کیساتھ یہ بھی باورکراتا ہے کہ دشمن چاہے کتنا ہی طاقت ورکیوں نہ ہوپاک فوج ہرقسم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،1965کی لڑائی کی صورت مثال ہمارے سامنے ہے جس میں پاک فوج اورقوم کا اتحاد پوری دنیا نے دیکھا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کایوم دفاع کے حوالے سے تقریب سے دبنگ خطاب۔

سپہ سلار نے میجرطفیل محمد شہید نشان حیدر کے مزار پر منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ یوم دفاع اوریوم شہدا دراصل قومی اورہماری فوجی تاریخ کا عظیم سنگ میل ہے جسکی نظیر نہیں ملتی۔1965کی جنگ میں ہم نے بزدل دشمن کے مذموم ارادوں کو ناکام بنا دیا،ہماری فوج نے ایسا وطن کا دفاع کیا جسے پوری دنیا نے دیکھا اورہماری بہادر فوج کی صلاحتیوں کو سراہا بھی۔

پاک فوج پوری دنیا میں وہ عزت ومرتبہ رکھتی ہے جو ہماری پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے،ہمارے جوانوں نے جو قربانیاں دیں اورجس بہادری کا مظاہرہ کیا وہ ہمارے لئے رول ماڈل ہے۔

جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ عوام اورفوج کے درمیان اعتمادکا رشتہ ہی ہمارا بہت قیمتی اثاثہ ہے۔ابھی کچھ ہی عرصہ پہلے کچھ عناصرایسے بھی تھے جہنوں نے قوم اورفوج کے عظیم مقدس رشتے پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے ہم نے انتہائی دانشمندی سے ناکام بنا دیا۔

مسلحع افواج نے جس بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا وہ بھی کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں نہ ہی اسکی کوئی مثال ملتی ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ معاشی طورپر ملک کا مضبوط ہوجانا ہمارے دفاع کیلئے بھی انتہائی ضروری ہے۔ہمارے آپس کے تعاون سے ہی ملک اقتصادی لحاظ سے ترقی کرے گا۔

کوئی تبصرے نہیں