راولاکوٹ:(جی این اے) پاکستان میں 8اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کو آج 18 برس مکمل ہو گئے ،زلزلے سے70 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے،ڈ...
راولاکوٹ:(جی این اے)پاکستان میں 8اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کو آج 18 برس مکمل ہو گئے ،زلزلے سے70 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے،ڈسٹرکٹ کمپلیکس راولاکوٹ میں جاں بحق ہونے افراد کے ایصالِ ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا.
8اکتوبر 2005کا ہولناک زلزلہ جو چند سیکنڈز میں ہزاروں زندگیاں نگل گیا،جن میں ضلع پونچھ کے طلباء و طالبات اور عسکری جوان بھی شامل تھے،، اس قیامت صغریٰ کو گزرے 18برس بیت گئے لیکن اپنے چاہنے والوں کو کھونے والوں کے زخم آج بھی تازہ ہیں ،،زلزلے میں جاں بحق ہونے افراد کے ایصالِ ثواب کیلئے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز کاظمی ، ضلع مفتی زاہد حسین، صدر پریس کلب راشد نزیر ، اور دیگر نے خطاب کیا،، اس موقع پرمقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں اللہ رب العزت کے احکامات پر عمل پیرا ہوکر اپنی زندگی گزارنا چاہئے تاکہ ہم اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے بچ سکیں۔
کوئی تبصرے نہیں