تل ابیب(ویب ڈیسک)حماس نے سیزفائر معاہدے کی خلاف وزری کی ہے لہذا غزہ پر بھرپوراورپرزورحملوں کا آغازکردیا جائے،وزیراعظم اسرائیل نیتن یاہو نے...
نیتن کا اپنے حکم میں یہ بھی کہنا تھا کہ جتنے بھی یرغمالی ہیں انکو ریاکروانے اورحماس کی مکمل تباہی تک حملے جاری رکھے جائیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے تو مذاکرات کئی بارکئے کہ ڈیل ہوجائے مگر اب قطرسے موساد کے مزاکراتی ٹیم کو واپس بلا لیا ہے۔
اس سے قبل حماس نے غزہ میں جنگی خاتمے تک اسرائیل کیساتھ قیدیوں کے تبادلے نہ کرنے کا اعلان بھی کررکھا تھا،نائب سربراہ حماس صالح العروری نے اپنے ایک بیان میں یہ کہا تھا کہ ہمارے پاس اب یرغمالیوں میں خواتین اوربچے نہیں ہیں بلکہ اسرائیلی فوجی اورانکے ساتھ تعاون کرنے والے سویلین رہ گئے ہیں۔علاوہ ازیں انکا یہ بھی کہنا تھا کہ لاشوں کے تبادلوں کیلئے ابھی ہمیں مزید وقت چاہیے ہوگا۔
کوئی تبصرے نہیں