اسلام آباد(جی این اے)عمران خان نے الیکشن لڑنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ انتخابات سے قبل مجھے نااہل کرنا میرے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔جبکہ تحریک انصاف سے پارٹی نشان بلا بھی چھین لیا گیا ہے۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم اور توشہ خانہ کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کیا جائے، توشہ خانہ کیس میں سزا پہلے ہی معطل ہوچکی ہے، لیکن ہائی کورٹ نے صرف سزا معطل کی پورا فیصلہ کالعدم نہیں کیا جس کا فائدہ الیکشن کمیشن نے فائدہ اٹھایا ۔ملک کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کو الیکشن سے باہر نہیں رکھا جا سکتا،نا اہلی کا فیصلہ معطل کیا جائے۔
کوئی تبصرے نہیں