اسلام آباد(جی این اے)ملک کے سیاسی موسم میں عجیب وغریب صورتحال ہے،عمران خان نے ایک طرف جیل کے اندر کاغذات نامزدگی پر دستخط کردئیے ہیں،انکے ...
اسلام آباد(جی این اے)ملک کے سیاسی موسم میں عجیب وغریب صورتحال ہے،عمران خان نے ایک طرف جیل کے اندر کاغذات نامزدگی پر دستخط کردئیے ہیں،انکے کاغذات انکے وکیل رائے محمد علی لیکر گئے جہاں ان سے پہلے کاغذات چھین لئے گئے تھے سات گھنٹے کے بعد واپس کئے گئے،جسکے بعد اعلان ہوا کہ بانی پی ٹی آئی تین حلقوں جن میں اسلام آباد،لاہور اورمیانوالی شامل ہے الیکشن میں بھرپورحصہ لیں گے جبکہ دوسری طرف توشہ خانہ کے مقدمے میں نااہلی تاحال قائم ہے۔
اس حوالے سے ہائی کورٹ اسلام آباد نے عمران خان مقدمہ توشہ خانہ میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ سارے کا سارا معطل کرنے کی درخواست بھی مستردکردی،اس طرح اب بہت بڑا سوال کھڑا ہوگیا ہے کہ آیا عمران خان الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں۔
کوئی تبصرے نہیں