لاہور(نیوز ڈیسک) سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ فعال ہے، امریکی سفیر الیکشن کمشنر سے ملتے ہیں، خیبر پختون خوا ...
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا ریلوے ملازمین سے خطاب میں کہنا تھا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور کابینہ میں 100 فیصد جاگیردار اور سرمایہ کار موجود ہیں۔ آٹا مافیا، پٹرول، شوگر مافیا صرف اپنے بارے میں سوچتے ہیں، جن لوگوں کو عوام اپنی بات سنانا چاہتے ہیں وہ اندھے اور بہرے ہیں۔میں خود ایک مزدور ہوں اور مزدور کا بیٹا ہوں، میں جانتا ہوں غریب کا دن کیسا گزرتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے لوگ انگریز کے غلام ہیں ، پاکستان میں پچاس گھرانے ملک کے تمام وسائل کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ہم وی آئی پی کلچر کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ معاشرے کے ہر طبقے میں غریب آدمی کو وی آئی پی کا درجہ ملے، جماعت اسلامی کی حکومت میں پیسہ غریبوں پر لگایا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں