Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

عازمین کی سہولت کیلئے حج ایپ کا اجراء

 اسلام آباد(جی این اے)پاکستان میں موبائل ایپلی کیشن ’پاک حج‘ کا اجرا ،اب عازمین حج کیلئے تمام معلومات فنگر ٹپس پر ہوں گی۔  نگراں وفاقی وزراء...

 اسلام آباد(جی این اے)پاکستان میں موبائل ایپلی کیشن ’پاک حج‘ کا اجرا ،اب عازمین حج کیلئے تمام معلومات فنگر ٹپس پر ہوں گی۔

 نگراں وفاقی وزراءعمرسیف اور انیق احمد نے حج ایپ کا افتتاح کیا۔اس موقع پروزیر مذہبی امور  کا کہنا تھا   وفاقی وزیر برائے آئی ٹی مدد نہ کرتے تو پاک حج ایپ مکمل نہ ہوتی،  ایپ کو اردو اور انگلش میں بنایاگیا ہے۔ مقامی زبانیں بھی جلد شامل کریں گے۔ موبائل ایپ ایک مرتبہ انسٹال ہونے کے بعد آف لائن بھی کام کرے گی، رہنمائی کیلئے شارٹ کلپس تیار کر کے حجاج کو موبائل ایپ سے بھجوائیں گے۔ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا کہ حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول اور سعودی عرب میں رہائش کے معاملات بھی  ایپ میں موجود ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں