اسلام آباد(جی این اے)انصاف ہوتا سب کو دکھائی دینا ضروری ہے،سائفر کیس کی ان کیمرہ سماعت،عمران خان نے ٹرائل کورٹ کا حکم ہائی کورٹ اسلام آب...
اسلام آباد(جی این اے)انصاف ہوتا سب کو دکھائی دینا ضروری ہے،سائفر کیس کی ان کیمرہ سماعت،عمران خان نے ٹرائل کورٹ کا حکم ہائی کورٹ اسلام آباد میں چیلنج کردیا۔
بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان اکرم کے ذریعے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں کہا گیا ہے کہ چودہ دسمبر سائفرعدالت کا حکم ہائی کورٹ اسلام آباد کے اکیس نومبر کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے،سائفرمقدمے کی رپورٹنگ پر عدالت کی پابندی عائد ہونا بھی آئین کے خلاف ہے۔
ہائی کورٹ میں عمران خان کی طرف سے دی گئی درخواست میں یہ کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہونے کے ناطے آئینی ذمہ داری پوری کی ہے،انصاف کے تقاضے یہ ہیں کہ اوپن ٹرائل کارروائی عوام اورمیڈیا کے سامنے ہونا ضروری ہے۔
یہ بھی استدعاکی گئی درخواست میں کہ ٹرائل کورٹ کا چودہ دسمبر کا فیصلہ کالعدم قراردیکر جب تک درخواست کا فیصلہ نہیں ہوجاتا ٹرائل کورٹ کی مزید کارروائی بھی روک دی جائے۔
کوئی تبصرے نہیں