کرمان(ویب ڈیسک)خونی رشتے اس حد تک بھی بے حس وبے رحم ہوسکتے ہیں؟تیس سالہ شخص نے اپنے باپ اورسگے بھائیوں سمیت گھر کے بارہ افرادکو گولیوں سے چ...
یہ ہولناک واقعہ ایران کے صوبائی گائوں میں پیش آیا،اس حوالے سے وزارت انصاف ایران کے ابراہیم حیمدی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ قاتل نے نہ صرف اپنے خاندان کے بارہ لوگوں کو قتل کیا بلکہ پولیس پر بھی فائرنگ شروع کردی جسکے جواب میں پولیس نے ملزم کو فائرنگ کرکے ماردیا۔قاتل اورمقتولوں کی شناخت سامنے نہیں لائی گئ،تاہم موقع پر موجودگواہوں نے کہا ہے کہ ملزم کی کافی وقت سے اپنے والد اوربھائیوں کیساتھ کسی بات پر جھگڑا چل رہا تھا لیکن یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ غصے میں اس حد تک پاگل ہوجائے گا کہ اپنے ہی خونی رشتوں کو خون میں نہلا دے گا۔
کوئی تبصرے نہیں