لاہور(جی این اے)بھارتی اداکاربھی پاکستانی اداکاروں کے پرستار بن گئے،ناموربھارتی فلم انڈسٹری کا ستارہ دھرمیندرپاکستانی اداکاراحسن خان کے اتن...
سوشل میڈیا پر احسن خان کیلئے محبتوں بھرے جذبات کا اظہارکرتے ہوئے دھرمیندر نے کہا کہ پیارے احسن خان آپ سب میرے اپنے ہیں،آپ لوگوں کو کبھی میں نے غیر تصورنہیں کیا،آپ لوگ سب پیارے ہیں،فنکارتو جذباتی ہوتے ہیں۔میری دعا ہے کہ تمہاری مقبولیت میں مزید اضافہ ہو،اپنے گھروالوں اوردوستوں کو میرا سلام اورپیاردینا۔
احسن خان نے دھرمیندرکو ویرو کے نام سے بلایا،ویرو دھرمیندرکی مشہورفلم شعلے مین انکا نام تھا،احسن خان نے دھرمیندرکو اپنا پسندیدہ اداکارقراردیتے ہوئے ان کو دعائیں دیں،بھارتی اورپاکستانی دونوں سپراسٹارز کے ان جذبات کو دونوں کے مداح پسند کررہے اوراپنے جذبات کا بھی اظہارکررہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں