Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

دفعہ 144کاکوئی جوازنہیں ریلی نکلے گی کارکنان زمان پارک پہنچیں،شاہ محمودقریشی

لاہور(جی این اے)یہ کیسا کھلا تضاد ہے کہ مریم نواز جو چاہے کرے اسے اجازت ہے اورہم آئینی اورقانونی کام بھی کریں تو ہمارے راستے روک دئیے جائیں،...

لاہور(جی این اے)یہ کیسا کھلا تضاد ہے کہ مریم نواز جو چاہے کرے اسے اجازت ہے اورہم آئینی اورقانونی کام بھی کریں تو ہمارے راستے روک دئیے جائیں،آج پی ٹی آئی کی ریلی ضرورنکلے گی جسکی قیادت خود عمران خان کریں گے،سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں واضع اعلان کردیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت لاشیں گراکرانتخابات ملتوی کرانا چاہتی ہے نگران وزایراعلی صاف کہہ دیں کہ وہ نگران نہیں بلکہ پی ڈیم ایم کے وزیراعلی ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کا کوئی جوازنہیں بنتا تھا،انتخابی مہم کو روکنا درست نہیں،اب لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا،اسکے علاوہ سپریم کورٹ میں بھی اپیل دائرکی جائے گی۔
سابق وزیرخارجہ نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کا کہا ہے اورپرامن بھی رہنے کی ہدایت دے دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں