کوئٹہ: ایم پی اے سردار یارمحمد رند کے فرزند میر سردار خان رند کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی گارڈز جاں بحق اور 1 زخمی ہوگیا۔ تفصیل...
کوئٹہ: ایم پی اے سردار یارمحمد رند کے فرزند میر سردار خان رند کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی گارڈز جاں بحق اور 1 زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر نے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سردار رند کے قافلے کو ڈھاڈر کے علاقے نوشمان میں نشانہ بنایا گیا،جاں بحق افراد اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہادھماکہ آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سردار خان رند کے قافلے پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونیوالے دونوں محافظوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور زخمی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال ہر صورت برقرار رکھی جائے گی،دہشت گرد عناصر کا مقصد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا ہے،وہ اپنے عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے۔
کوئی تبصرے نہیں