نیویارک:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مسلمانوں سے مذہبی تعصب رکھنے والوں سے دو کانفرنسوں کے ذریعے...
نیویارک:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مسلمانوں سے مذہبی تعصب رکھنے والوں سے دو کانفرنسوں کے ذریعے دبنگ خطاب،کہا اسلام کو بدقسمتی سے دہشتگردی کے ساتھ جوڑ کردنیا میں منظم طریقے سے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے عالمی دن کی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں نئی فاشسٹ پالیسیوں کے تحت مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسلاموفوبیا کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ مسلمانوں کو مذہب کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، کرائسٹ چرچ جیسے واقعات سے پتا چلتا ہے کہ اسلاموفوبیا دنیا میں پھیل رہا ہے،حجاب جیسے معاملات کو سیاست میں لانے کا مقصد اسلام کو نشانہ بنانا ہے،اسلام کو بدقسمتی سے دہشت گردی کے ساتھ جوڑ کردنیا میں منظم طریقے سے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اسلاموفوبیا آج کے دورکا ایک اہم مسئلہ ہے،اسلام امن اور رواداری کا دین ہے،دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، اسلاموفوبیا کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
کوئی تبصرے نہیں