Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سےسچ کو بول بالا ہوا،نصرت خان

permitted picture اسلام آباد:(جی این اے)پی ٹی آئی کی رہنما نصرت خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کے حق میں تاریخی فیصلہ سےسچ کو بول بال...

permitted picture

اسلام آباد:(جی این اے)پی ٹی آئی کی رہنما نصرت خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کے حق میں تاریخی فیصلہ سےسچ کو بول بالا جبکہ جھوٹ کا منہ کالا ہوا۔

 پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نصرت خان نے سپریم کورٹ نے عمران خان کے حق میں تاریخی فیصلہ دیا ہے،سچ کو بول بالا ہوا جبکہ جھوٹ کا منہ کالا ہوا۔

نصرت خان نے کہا کہ عدالت عظمٰی نے آئین اور قانون کی سربلندی کے لیے جو کردار ادا کیا ہے وہ بلاشبہ تاریخی ہے،افسوس اس بات کا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت فاضل ججز کو تقسیم کرنے کی پالیسی پر کاربند ہیں۔

نصرت خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی جانب سے جس طرح سر عام توہین عدالت کی گی وہ نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ تشویشناک بھی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نصرت خان کا مزید کہنا تھا کہ اگرالیکشن کمیشن شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد یقینی بناتا ہے تو پاکستان تحریک انصاف کی جیت دونوں صوبوں میں یقینی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں