Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پانچ روپے کی عیاشی ختم،پٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی

 اسلام آباد(جی این اے)بہت ہوگئی عیاشی،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھرسے بڑھادیں۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کرد...

 اسلام آباد(جی این اے)بہت ہوگئی عیاشی،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھرسے بڑھادیں۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جسکے مطابق پٹرول کی قیمت پانچ روپے بڑھائی گئی ہے،اب پٹرول 272روپے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔

ہائی اسپیڈڈیزل تیرہ روپے بڑھ جانے کے بعد 293روپے فی لیٹر کی قیمت میں ملے گا۔مٹی کے تیل کو بھی معاف نہیں کیا گیا،اسکی قیمت میں دوروپے چھپن پیسے اضافہ کیا گیا جسکے بعد نئی قیمت ایک سونوے روپے انتیس پیسے فی لیٹرہوگئ۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے ہی پٹرول پانچ روپے سستا کیا گیا تھا جس پر ن لیگ کی سینئررہنما مریم نواز نے ٹویٹ پر خوشی کا اظہارکیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر پی ڈی ایم کو خوب آڑے ہاتھوں بھی لیاگیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں