Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

امتحانات میں فیل ہونے پر 9 طالبعلموں نے خودکشی کر لی

ممبئی:بھارت میں امتحانات میں فیل ہونے پر 48 گھنٹوں کے اندر 9 طالب علموں نے خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں گیارہو...

ممبئی:بھارت میں امتحانات میں فیل ہونے پر 48 گھنٹوں کے اندر 9 طالب علموں نے خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے لیے 10 لاکھ بچوں نے امتخانات دیے جس میں سے گیارہویں جماعت کے نتائج 61 فیصد جبکہ بارہویں جماعت کے نتائج 72 فیصد رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے بدھ کے روز گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے بعد اگلے 48 گھنٹوں کے دوران 9 بچوں کی خودکشی کے واقعات رپورٹ ہوئے،رپورٹس کے امتحانات میں فیل ہونے کے باعث خودکشی کرنے والوں میں لڑکیاں بھی۔ 

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائے چندرا چود نے طالبعلموں کی جانب سے خودکشیوں کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی حیرانی کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں کہاں غلطیاں ہو رہی ہیں کہ بچے اپنی زندگیاں لے رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں