Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بھارتی کمپنی نے اسرائیلی پولیس کو کیا دینے سے صاف انکارکردیا؟

  کیرالہ(ویب ڈیسک)انسانیت بھی کوئی چیز ہوتی ہے،ہسپتالوں پر بمباری کسی صورت قابل قبول نہیں،اسرائیلی پولیس کو وردیاں فراہم کرنے والی بھارتی کم...

 

کیرالہ(ویب ڈیسک)انسانیت بھی کوئی چیز ہوتی ہے،ہسپتالوں پر بمباری کسی صورت قابل قبول نہیں،اسرائیلی پولیس کو وردیاں فراہم کرنے والی بھارتی کمپنی نے مزیدوردیاں دینے سے انکارکردیا۔

میڈیا رپورٹس میں سامنے آنے والی تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں جب اسرائیل نے غزہ میں قائم العہلی اسپتال پر بمباری کی تو پانچ سوسے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جن میں بڑی تعدادخواتین اوربچوں کی بھی تھی اس پر بھارت کی کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر نے ویڈیو بیان کے ذریعے کہا کہ ہمارا وردیوں کی فراہمی روکنے کا فیصلہ اخلاقی بنیاد پر کیا گیا ہےاسپتالوں پر بمباری کرکے عورتوں بچوں کو قتل کرنا اورغزہ کے لاکھوں لوگوں کو بنیادی ضروریات خوراک اورپانی نہ دینا کسی صورت یہ ظلم قابل قبول نہیں ہے۔

یادرہے کہ یہ کمپنی جو کیرالہ میں ہے اورسالانہ ایک لاکھ وردیاں 2015سے اسرائیل کی پولیس کو تیارکرکے دیتی ہے،لیکن موجودہ حالات میں یہ کمپنی بھی اسرائیلی اقدامات کے خلاف کھڑی ہوگئی۔

کوئی تبصرے نہیں