Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

نوازشریف کی واپسی،پی ٹی آئی کا ردعمل سامنےآگیا

  اسلام آباد(جی این اے)رجیم چینچ سازش کو عوام قبول نہیں کریں گے نہ ہی لندن منصوبے اورانکے اہداف قبول کئے جاسکیں گے۔پوری قوم کے مجرم کی ملک و...

 

اسلام آباد(جی این اے)رجیم چینچ سازش کو عوام قبول نہیں کریں گے نہ ہی لندن منصوبے اورانکے اہداف قبول کئے جاسکیں گے۔پوری قوم کے مجرم کی ملک واپسی گویا ریاست نے اپنے ہاتھوں سے انصاف اورقانون کو دفن کیا۔نوازشریف کی پاکستان واپسی پر پاکستان تحریک انصاف کا سخت ردعمل بھی سامنے آگیا۔

جبکہ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ نوازشریف کو ویلکم کہتے ہیں مگروہ اگر آئینی تقاضوں کے عین مطابق آتے تو زیادہ اچھا ہوتا۔

علی محمد کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو انتخابات سے آئوٹ کیا گیا تو یہ حکومت کیسے کریں گے ،جیلوں میں کب تک ڈالے رکھیں گے آخر ہم نے سڑکوں پر ہی ہونا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدر پاکستان کو اسٹیبلشمنٹ اورسیاسی جماعتوں کے مابین مذکرات کا آغاز کرنا چاہیے۔

کوئی تبصرے نہیں