لاہور(جی این اے)آج اتنےزیادہ لوگوں کو دیکھ کرسارے دکھ دردبھول گیا ہوں مگر ماں اوربیوی کا دکھ نہیں بھول سکتا،اب ملکر ہم نے ملک کو ترقی یافتہ ...
لاہور(جی این اے)آج اتنےزیادہ لوگوں کو دیکھ کرسارے دکھ دردبھول گیا ہوں مگر ماں اوربیوی کا دکھ نہیں بھول سکتا،اب ملکر ہم نے ملک کو ترقی یافتہ بنانے کی کوشش کرنا ہے،پوری دنیا میں اسکی ساکھ کو بحال کریں گے۔نوازشریف کا لاہور مینارپاکستان پر جلسہ عام سے خطاب۔
نوازشریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ لوگوں سے پیارکا رشتہ ہے جو ختم کبھی نہیں ہوسکتا،آپکا خلوص ہی میرا فخر ہے،میں جانتا ہوں آپ کو کبھی نوازشریف نے اورآپ نے نوازشریف کو دھوکہ نہیں دیا،ہمیں جب بھی موقع دیا گیا ملک کے مسائل حل کئے،کبھی جیل ڈالا گیا تو کبھی ملک سے ہی نکال دیا گیا،جعلی مقدمات بنائے گئے،مریم نواز،شہبازشریف اوردیگرقائدین پر بھی مقدمے بنے مگر آپ نے پارٹی پرچم تھامے رکھا۔
ن لیگ کے قائد نے کہا کہ آپکو اورہمیں جدا کرنے والے کون ہیں،ملک کو ایٹمی طاقت سے نوازا،خدمت کی،بجلی کی بندش روکی،میں نے بجلی مہنگی نہیں کی بلکہ سستی ہی کی۔نوازشریف نے کہا کہ دولت مال تو واپس آہی جاتا ہے مگرماں اوربیوی کا دکھ بھولنے والا نہیں،جو پیارکرنے والے رشتے جداہوجائں وہ واپس نہیں ملتے۔
ماں کو خود قبرمیں نہیں اتارا،بیوی کے مرنے کی خبر بھی جیل میں دی گئی،میری بیٹی مریم بھی جیل میں تھی،جیلر سے باربار کہا کہ لندن میں میری بات میرے بچوں سے کروادومگر نہیں کروائی گئی۔میں اسی ملک کی مٹی سے پیدا ہوا ہوں،ملک کی محبت میرے سینے میں موجود ہے،جب ایٹمی دھماکے کئے تو امریکہ نے مجھے 5ارب ڈالر کی آفر کی مگر میں نے صاف انکارکردیا مگر آج ہمارا ملک ایک ارب ڈالر کی بھیک مانگنے پر مجبورہوگیا۔کیا مجھے اس لئے ملک بدر کیا گیا کہ میں امریکہ کے سامنے کھڑا ہوگیا تھا،نوازشریف اپنے وطن کی مٹی سے بنایا گیا ہے اورسج بولنے والا پاکستانی ہے۔
نواشریفپ یڑول ،ڈالرروٹی اوربجلی کے حوالے سے نوازشریف نے کہا کہ ہمارے دورمیں یہ سستی تھیں اوراب انکی قیمتیں کہاں پہنچ گئیں ہیں،ملک ترقی کررہا تھا مگریہ سب کسی کو اچھا ہی نہیں لگا۔
لیگی قائد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم کسی سے انتقام نہیں لیں گے،متحد ہوکر آگے بڑھیں گے،ہمیں کشکول توڑنے کے بارے میں بھی کوئی فیصلہ کرنا ہوگا،تیزی سے ترقی کرنا ہوگی،غربت اوربے روزگاری کو ختم کرنا ہوگا،خارجہ پالیسوں اورپڑوسی ممالک کیساتھ تعلقات کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے،مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے بھی آگے بڑھنے کی ضرورت ہے،مظلوم فلسطینیوں کیساتھ زیادتی کو بھی پاکستان قبول نہیں کرسکتا۔نوازشریف نے پارٹی منشورپیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آئی ٹی کے شعبے میں سپرپاوربنائیں گے اورانصاف کا نظام بھی قائم کریں گے،برآمدات کو بھی بڑھائں گے۔
کوئی تبصرے نہیں