Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ایسا درخت جسے کاٹو تو خون نکلے،دنیا حیران

 افریقہ(ویب ڈیسک)دنیا میں ایسے بہت سے درخت موجودہیں جن کے نقصانات یا فائدے حیران کن حد تک ہیں مگر افریقہ میں ایک ایسا درخت بھی موجود ہے جو ک...

 افریقہ(ویب ڈیسک)دنیا میں ایسے بہت سے درخت موجودہیں جن کے نقصانات یا فائدے حیران کن حد تک ہیں مگر افریقہ میں ایک ایسا درخت بھی موجود ہے جو کاٹنے پر لہولہو یعنی اس سے خون نکلنا شروع ہوجاتا ہے۔اس درخت کا نام بلڈوڈ ہے اور اسکا تعلق ساگوان نامی نسل سے ہے۔

اگرچہ اس درخت کو کاٹنے پر خون نکلتا ہے اسکے باوجود اسکی لکڑی اتنی کارآمد ہے کہ اس سے فرنیچر اورموسیقی کے آلات بھی تیارکئے جاتے ہیں،یہ بھی حیران کن ہے کہ اسکی لکڑی کو کبھی دیمک یا کوئی بھی کیڑا نقصان نہیں پہنچا سکتا۔اکثر اسکی لکڑی سے گھربھی بنائے جاتے ہیں،خوشبومیں بھی اسکی لکڑی اپنی مثال آپ ہے۔

بلڈوڈ کی سب سے بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ اسے آگ نہیں لگائی جاسکتی،مقامی لوگ اسکی چھال سے رسنے والے خون یا موادسے ادویات بھی تیارکرتے ہیں کیونکہ انکا یہ ماننا ہے کہ اس میں بہت سی بیماریوں کا علاج موجود ہے۔

کوئی تبصرے نہیں