ایران(ویب ڈیسک)بغیر حجاب کیوں آئیں،خریداری کیلئے دکان میں آئی دو خواتین کے سرپر ایک شخص نے غصے میں دہی پھینک دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں...
ایران(ویب ڈیسک)بغیر حجاب کیوں آئیں،خریداری کیلئے دکان میں آئی دو خواتین کے سرپر ایک شخص نے غصے میں دہی پھینک دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران میں خواتین پر حجاب کی سخت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر ایک شخص نے دوخواتین پر اس وقت دہی پھینک دیا جب وہ کچھ لینے کیلئے دکان میں داخل ہوئی تھیں،دونوں خواتین میں سے ایک بڑی عمر کی تھی جس نے حجاب کیا ہوا تھا جبکہ نوجوان لڑکی بغیر حجاب کے تھی اوراسکے بال بھی کھلے ہوئے تھے،
خواتین اوراجنبی شخص کے مابین جھگڑے کے دوران پولیس آگئی اورتینوں کو گرفتارکرکے لے گئی،خواتین کو بھی اسلئے گرفتارکیا گیا کہ حجاب نہ کرکے انھوں نے ملکی قانون کی خلاف ورزی کی تھی،
مذکورہ واقعہ پر ایرانی صدرابراہیم رئیسی نے بھی اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب قانونی مسئلہ ہے اگرکوئی اس کو نہیں مانتا تو اسے قائل کرنے کی ضرورت ہے،یہ بھی یادرہے کہ ایران میں گھر سے باہر نکلنے والی خواتین کیلئے حجاب یا مکمل پردہ کرنا لازمی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں