Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پنجاب کے پی انتخابات کیس،سپریم کورٹ کابڑافیصلہ محفوظ

 اسلام آباد(جی این اے)پنجاب اورخیبرپختونخوامیں انتخابات کا کیس،سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا،اب فیصلہ کل ہوگا۔ سپریم کورٹ میں تین رکنی بین...

 اسلام آباد(جی این اے)پنجاب اورخیبرپختونخوامیں انتخابات کا کیس،سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا،اب فیصلہ کل ہوگا۔

سپریم کورٹ میں تین رکنی بینچ جس کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطابندیال کررہے تھے آج سماعت ہوئی،اس دوران اٹارنی جنرل کی طرف سے درخواست بھی دائر کی گئی کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی یہ بینچ اس کیس کی سماعت نہ سنے،سات صفحات پر مشتمل درخواست میں کہا گیا کہ انتخابات ازخودنوٹس کیس نہ سننے والے ججزپر مشتمل عدالتی بینچ تشکیل دیا جائے۔

اس سے قبل حکومتی اتحاد نے فل کورٹ نہ بنائے جانے کی وجہ سے سپریم کورٹ کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اس وجہ سے حکومتی وکلائ کو اعلی عدالت نے نہ سننے کا کہا لیکن پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے کہا کہ ہم نے بائیکاٹ نہیں کیاجس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پھرتحریری طورپر بتائیں اگربائیکاٹ نہیں کیا تو،فاروق ایچ نائک نے کہا کہ بائیکاٹ نہیں کیا صرف حکومتی بینچ پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات ہیں۔اسی دوران جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آپ بائیکاٹ کرنے کے باوجوددلائل دینے آگئے ہیں۔

اعلی عدالت میں طویل سماعت کے بعد فیصلہ محفوط کرلیا گیا ہے جو کل سنایا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں