Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

گیس مزید مہنگی ہونے لگی؟

 اسلام آباد(جی این اے)اب چاہے جو بھی ہوگیس کی قیمتوں میں ہرصورت اضافہ ہوگا،وزارت توانائی کے ذرائع کی جانب سے عوام کیلئے پریشان کن خبرسامنے آ...

 اسلام آباد(جی این اے)اب چاہے جو بھی ہوگیس کی قیمتوں میں ہرصورت اضافہ ہوگا،وزارت توانائی کے ذرائع کی جانب سے عوام کیلئے پریشان کن خبرسامنے آگئی۔

خبرکے مطابق آئی ایم ایف کو لکھ کردیا گیا ہے کہ گیس مزید مہنگی کی جائے گی اب صرف یہ جائزہ لیا جارہا ہے کہ کونسا سلیب رکھنے والے صارفین کیلئے گیس بم گرایاجائے۔

واضع رہے کہ جن گھریلوصارفین کی ماہانہ تین سومکعب میٹر گیس ہے وہ تو پہلے ہی مہنگی ترین ہے لہذا کوشش کی جارہی کہ مہنگی گیس سلیب رکھنے والے صارفین پر یہ بم نہ گرایاجائے۔ 

یہ بھی یاد رہے کہ ملک کے کئی شہروں میں رات دس بجے روزانہ گیس بندکردی جاتی ہے جو یا صبح یا آدھی رات کوکھولی جاتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں