Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

آن لائن قرض وبال جان بننے لگا

  اسلام آباد(جی این اے)جدید اندازسے سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے،اس حوالے سے آن لائن قرضہ دینے والی کمپنی کی بلیک میلنگ کا ایک ا...

 

اسلام آباد(جی این اے)جدید اندازسے سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے،اس حوالے سے آن لائن قرضہ دینے والی کمپنی کی بلیک میلنگ کا ایک اورشکار سامنے آگیا۔

متاثرہ شخص نے کمپنی سے تین ہزارروپے قرض لیا لیکن اصل رقم کی واپسی کے بعد مزیدنوہزار کا تقاضا کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ شکایات پر ایف آئی اے پہلے ہی مذکورہ فراڈ کمپنیوں کے خلاف متحرک ہوچکا ہے اس حوالے سے ملزمان کوگرفتاربھی کیا گیا ہے جو متاثرہ لوگوں کے عزیزرشتہ داروں کو فون کرکے نہ صرف رقم کی ڈیمانڈ کرتے ہیں بلکہ قرض لینے والے سفید پوش طبقے کی عزت بھی مجروع کررہے ہیں۔

گرفتارہونے والے ملزمان کا یہ کہنا ہے کہ کمپنی میں مختلف سیکشن بنے ہوئے ہوتے ہیں جن میں ایک سیکشن یہ بھی ہوتا ہے کہ متاثرہ شخص کے عزیزوں کو کالز کی جاتی ہیں۔حال ہی میں اسی بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی بھی کی تھی جسکے چھوٹے چھوٹے بچے بھی تھے جس پر اس خبر کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ کوریج دی گئی تھی جسکے بعد ہی حکومت ایسی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرنے پر مجبورہوئی۔

چونکہ ہمارے ملک میں بے روزگاری کا راج ہے اورہمارے نوجوان بڑی تعدادمیں نوکریوں کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہوتے ہیں ان حالات میں ایسیے مجرم ذہن لوگ بھی شہرمیں متحرک ہوجاتے ہیں جو قرض کے نام پر غریب طبقے کو پہلے اپنی چکنی چپڑی باتوں میں پھنسا لیتے ہیں اوربعدازاں اصل رقم وصول کرنے کے باوجود بلیک میل کرکے گاہے بگاہے پیسوں کا تقاضا کرتے ہیں۔عوام کوچاہیے کہ ایسی کمپنیوں کے فراڈسے بچیں ورنہ آن لائن قرض وبال جان بن جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں