اسلام آباد(جی این اے)جڑواں شہرراولپنڈی اوراسلام آباد میں رات گئے طوفانی بارش،راولپنڈی میں رین ایمرجنسی لگادی گئی۔ رین ایمرجنسی گرج چمک کیس...
اسلام آباد(جی این اے)جڑواں شہرراولپنڈی اوراسلام آباد میں رات گئے طوفانی بارش،راولپنڈی میں رین ایمرجنسی لگادی گئی۔
رین ایمرجنسی گرج چمک کیساتھ ہونے والی بارش کے بعد نافذ کی گئی،اس حوالے سے تمام بڑے نالوں کے آس پاس ہیوی مشینیں اورانکا عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے،واسا ترجمان کے مطابق نالہ لئ پر خاص طورکڑی نظررکھے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی خطہ پوٹھوہار،بالائی پنجاب،اسلام آباد،خیبرپختونخواہ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیزبارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رات کو ہونے والی تیزبارش کی وجہ سے راولپنڈی کے کئی علاقے کئی گھنٹوں تک اندھیرے میں ڈوبے رہے،واپڈا اہلکار کا کہنا ہے کہ رات کو بڑے درخت بجلی کی تاروں پر گر گئے تھے جسکی وجہ سے بجلی کا نظام دھرم بھرم ہوگیا تھا تاہم اب بجلی بحال کردی گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں