Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مہنگی بجلی نامنظور،میرپورکے بعد ڈھوک کالاخان کے عوام کا بھرپورمظاہرہ،بلزجلادئیے

 راولپنڈی(جی این اے)ہم نہیں مانتے ظلم کے یہ ظابطے۔۔غریبوں کیساتھ ناانصافی نامنظور۔۔میرپورکے بعدیوسی 21میں بھی عوام بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ...

 راولپنڈی(جی این اے)ہم نہیں مانتے ظلم کے یہ ظابطے۔۔غریبوں کیساتھ ناانصافی نامنظور۔۔میرپورکے بعدیوسی 21میں بھی عوام بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے،حکومت کے خلاف نعرہ بازی،بلز بھی جلا دئیے۔

جماعت اسلامی کے زیراہتمام ہونے والے مظاہرے کی قیادت ایڈووکیٹ زائد کررہے تھے جو جماعت اسلامی کے متحرک کارکن ہونے کیساتھ ساتھ یوسی 21میں چئیرمین کے بھی امیدوار ہیں۔

ڈھوک کالاخان چوک میں ہونے والے بڑے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اب ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے،گھرکا کرایہ دیں،بچوں کی فیسیں دے یا پیٹ میں روٹی ڈالیں،حکومت نے ظلم کی انتہا کردی ہے۔

ایڈووکیٹ زائد کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی اپنی عیاشیاں تو جوں کی توں ہیں مگرہمارے غریب سسک سسک کرزندگی گزارنے پر مجبورہوچکے ہیں اب مزید برداشت نہیں کریں گے،حکومت کو چاہیے کہ بلوں میں ظالمانہ ٹیکس ختم کرے اوربجلی کی قمیتیں بھی کم کرے ورنہ ہمارے احتجاج کا دائرہ کارمزید بڑھ جائے گا،اگرحکومت نے فوری بجلی سستی نہ کی تو ہمارا اگلااحتجاج واپڈا آفس کے باہر ہوگا اوراسکے بعد پھر شہر شہر دمادم مست قلندر ہوجائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں