Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

دوسرا سنسنی خیز ون ڈے؛ پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کو شکست

کولمبو:دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیدی۔ پاکستان نے 301 رنز کا ہدف آخری اوور میں ایک گیند قبل ...


کولمبو:دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیدی۔
پاکستان نے 301 رنز کا ہدف آخری اوور میں ایک گیند قبل حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی،نسیم شاہ انتہائی مشکل صورتحال کے دوران ایک بار پھر مرد بحران ثابت ہوئے۔ شاداب خان نے 48 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
شاداب خان 48 ویں اوور میں 48 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ 46.2 اوورز میں 258 کے مجموعی اسکور پر گری جب افتخار احمد 17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
39 ویں اوور میں 211 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 91 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ 170 کے مجموعی اسکور پر بابراعظم 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔محمد رضوان 2، سلمان علی آغا 14 اوراسامہ میر کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 52 کے مجموعی اسکور پر گری تھی جب فخرزمان 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد امام الحق اور بابراعظم کے درمیان 118 رنز کی طویل پارٹنر شپ ہوئی۔
ہمبنٹوٹا میں جاری سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستان نے 227 رنز کی شاندار اوپننگ پارٹنر شپ کی بدولت 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو جیت کیلئے 301 رنز کا ہدف دیا تھا۔
افغانستان کی پہلی وکٹ چالیسویں اوور میں 227 رنز پر گری تھی جب ابراہیم زادران 80 رنز بناکر اسامہ میر کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
رحمان اللہ گرباز نے 151 گیندوں پر 14 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اُنہیں شاہین آفریدی نے وکٹ کیپر محمد رضوان کی مدد سے قابو کیا۔محمد نبی 29، راشد خان 2 اور شاہد اللہ صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 2، اسامہ میر اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


کوئی تبصرے نہیں