راولپنڈی:(جی این اے) بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف ملک بھر میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں جبکہ جماعت اسلامی ہفتہ 2 ست...
راولپنڈی:(جی این اے) بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف ملک بھر میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں جبکہ جماعت اسلامی ہفتہ 2 ستمبر کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔
جماعت اسلامی نے بجلی کے بھاری بلوں کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان بھی کیا ہے جبکہ ریلیف کے معاملے پر آئی ایم ایف نے دو ٹوک جواب دیا ہے کہ بجلی کے بل جتنے بھی آئیں ادائیگی کرنا پڑے گی۔
منڈی مدرسہ ضلع بہاولنگر میں نجی سکول کے بچوں کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس کے خلاف احتجاج pic.twitter.com/rCLqvTFGx9
— Mohsin Bilal (@MohsanNe) August 31, 2023
واضح رہے کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف ملک بھر میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے پنجاب کے شہرلاہور میں ہربنس پورہ پل جانب جلوموڑ کی طرف 200 سے زائد مرد و خواتین نے بجلی بلز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کینال روڈ کو بلاک کر دیا،گوجر خان میں بھی بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف جی ٹی روڈ پر مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
اُدھر اوکاڑہ میں بھی احتجاج جاری ہے۔صدر انجمن تاجران اوکاڑہ شیخ ریاض انور کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بجلی کے بلوں میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔بجلی بلوں کے خلاف مری میں بھی مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہے،مرکزی انجمن تاجران مری کی کال پر بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے اور طوفانی مہنگائی کے خلاف مری میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے،اس کر علاوہ وہاڑی، چشتیاں اور ملتان،حویلی لکھا،ڈی جی خان،بہاولنگر،بورے والا،فورٹ عباسی اور خیبر پختونخوا میں پشاور،صوابی ،مردان اور آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت ریاست بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں