اسلام آباد(جی این اے)بذریعہ ٹیلی فون اپنے بیٹوں سے بات چیت کرنا چاہتاہوں،سیکرٹ ایکٹ کورٹ میں دی گئی عمران خان کی درخواست منظورکرلی گئ،عدال...
اسلام آباد(جی این اے)بذریعہ ٹیلی فون اپنے بیٹوں سے بات چیت کرنا چاہتاہوں،سیکرٹ ایکٹ کورٹ میں دی گئی عمران خان کی درخواست منظورکرلی گئ،عدالت نے اٹک جیل کے سپرٹنڈنٹ کو فوری بات کرانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکیلوں شیرازاحمد اورعمیرنیازی کے ذریعے درخواست دی تھی جو جج ابوالحسنات نے منظورکرتے ہوئے کہا کہ باپ سے بیٹوں کی بات کرائی جائے۔
عمران خان اپنے بیٹوں سلیمان اورقاسم سے ٹیلی فون یا واٹس ایپ پر بات کریں گے۔
واضع رہے کہ عمران خان کی اگرچہ توشہ خان کیس میں سزا معطل کردی گئی تھی مگر سائفرکیس میں پھرگرفتارکئے گئے جسکے باعث تاحال اٹک جیل میں ہی پابند سلاسل ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں