Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

محبت ہوتوایسی،35سالہ نوجوان کی 70سالہ خاتون سے شادی

  اسلام آباد(جی این اے)سچ کہتے ہیں محبت سچی ہوتو عمر اورذات نہیں دیکھی جاتی،یہ بات گجرات کے 35سالہ نوجوان نے کینیڈا کی 70سالہ خاتون سے شادی ...

 

اسلام آباد(جی این اے)سچ کہتے ہیں محبت سچی ہوتو عمر اورذات نہیں دیکھی جاتی،یہ بات گجرات کے 35سالہ نوجوان نے کینیڈا کی 70سالہ خاتون سے شادی کرکے سچ ثابت کردی۔

سوشل میڈیا پر پینتیس سالہ نعیم شہزاد اورسترسالہ کینیڈا کی خاتون کی شادی کے چرچوں نے کسی کو حیران تو کسی کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے،اس حوالے سے نعیم کا کہنا ہے کہ انکی شادی چھ سال پہلے ہوئی تھی مگر ویزہ کے مسئلوں کی وجہ سے کینڈا نہیں جاسکے لیکن اب مسئلے حل ہوگئے ہیں میری بیوی چھہ ماہ پاکستان اورچھ ماہ کینیڈا رہا کرے گی۔

نعیم کے مطابق انکی بیوی بہت اچھی اورمحبت کرنے والی ہے،میں ویلڈنگ کا کام کرتا تھا مگر میری بیوی کو یہ پسند نہیں تھا اس نے کہا جتنا کماتے ہو اتنا میں تمہیں دے دیا کروں گی،اگرچہ میری بیوی زیادہ امیر نہیں ہے مگر اسکی پینشن اسے ملتی ہے جس سے اچھا گزربسر اسکا ہوجاتا ہے علاوہ ازیں مجھے بھی گاہے بگاہے پیسے بھیجتی ہے۔

نعیم نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ میں نے کسی لالچ میں آکر شادی نہیں کی بلکہ مجھے اس سترسالہ خاتون سے محبت ہوگئی تھی،پھربھی لوگ تو باتیں کرتے ہیں مگرمجھے لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہیں ہے۔ہمیں لوگ جتھوں کی شکل میں ملنے آتے ہیں اورتحفے بھی دے کے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ نعیم اورکینیڈا کی خاتون کی دوستی فیس بک پر ہوئی جو محبت کی شکل اختیارکرگئی اورپھر آخر کاردونوں نے بیاہ رچالیا۔

کوئی تبصرے نہیں