کراچی:(جی این اے)ایشیاءکپ کے مقابلوں میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 ستمبر کو شیڈول میچ سے قبل محکمہ موسمیات نے 70 فیصد بارش ک...
کراچی:(جی این اے)ایشیاءکپ کے مقابلوں میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 ستمبر کو شیڈول میچ سے قبل محکمہ موسمیات نے 70 فیصد بارش کی توقع کی پیشگوئی کردی۔
بی بی سی کے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کینڈی میں رواں ہفتے بارش کی توقع ستر فیصد سے زائد ہے جبکہ حیرت انگیز طور پر 102عشاریہ 55 ملی میٹر بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ہفتے کو کینڈی میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم بارش کے باعث میچ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ پریکٹس سیشن بھی منسوخ کیا جاسکتا ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین میچ کے دوران درجہ حرارت 20 سے 24 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہوتا ہے تو بھارت نیپال کو شکست دیکر ایونٹ کے ٹاپ فور میں جگہ پکی کرسکتا ہے جہاں دونوں ٹیمیں ایک بار پھر مدمقابل آئیں گی۔
کوئی تبصرے نہیں