اسلام آباد(جی این اے)غریب مزید غربت کی چکی میں پسنے کیلئے تیارہوجائیں،آئی ایم ایف دوسویونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو اس شرط پر ریلی...
اسلام آباد(جی این اے)غریب مزید غربت کی چکی میں پسنے کیلئے تیارہوجائیں،آئی ایم ایف دوسویونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو اس شرط پر ریلیف دینے کیلئے رضامند ہوگیا کہ گیس پچاس فیصد مہنگی کی جائےاوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
منظرعام پر آنے والی خبر کے مطابق دوسویونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ایسے ریلیف دیا جائے گا کہ انکا بل تین اقساط میں جمع کیا جائے گا مگر اسکے بدلے میں حکومت کو گیس پچاس فیصد مہنگی کرنا پڑے گی۔
اس ریلیف کے وہ صارفین حقدارنہیں ہونگے جو لائف لائن اورپروٹیکٹڈ ہیں کیونکہ انکے بلز میں گزشتہ ماہ اضافہ نہیں ہوا تھا،یوں صرف دس فیصد صارفین ہی اس ریلیف سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
یاد رہے کہ حکومت نے چارسویونٹ ماہانہ خرچ کرنے والے صارفین کیلئے یہ ریلیف مانگا تھا کہ انھیں قسطوں پر بلز جمع کرانے کی سہولت دی جائے مگر آئی ایم ایف نے اسکی منظوری نہیں دی۔
اب جو تازہ صورتحال ہے اسکے مطابق سو یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت سات روپے 28 پیسے سے بڑھا کر24 روپے اکیس پیسے فی یونٹ کردی گئی ہے جب کہ101 سے دوسو یونٹ والے صارفین کے لیے قیمتوں میں آٹھ روپے 28 پیسے فی یونٹ اضافہ سےتیس روپے آڑسٹھ پیسے فی یونٹ مقررکردی گئی ہے۔
یہ بھی واضع رہے کہ آئی ایم ایف نے گیس کی قیمت بڑھانے کا پہلے ہی کہہ رکھا تھا جسکا تعین اوگرا پہلے کرچکی مگر گزشتہ اتحادی حکومت کی سیاسی مصلحت کے تحت تاحال نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوا۔مگر اب آئی ایم ایف نے حکومت سے پچاس فیصد گیس مہنگی کرنے کا کہہ دیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں