رپورٹ،افشاں قریشی۔۔ ملکہ کوہسارکے مسائل کو ایوانوں تک پہنچانے والے صحافیوں کے اپنے مسائل بھی حل کئے جائیں،مری میں باقائدہ پریس کلب اورص...
رپورٹ،افشاں قریشی۔۔
ملکہ کوہسارکے مسائل کو ایوانوں تک پہنچانے والے صحافیوں کے اپنے مسائل بھی حل کئے جائیں،مری میں باقائدہ پریس کلب اورصحافیوں کیلئے کالونی بنائی جائے،ن لیگ کے متحرک رہنما اسمارعباسی کی جانب سے مری کے صحافیوں کیلئے منعقدہ خصوصی تقریب سے مقررین کا خطاب۔
تلاوت قرآن پاک سے باوقارتقریب کا آغازکیا گیا،تلاوت کی سعادت قاری وقاص کو حاصل ہوئی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض وحید عباسی نے باخوبی سرانجام دئیے۔
پروقارتقریب میں اخبارفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ٹکا خان،سینئر صحافی جاویدصدیق اورروزنامہ اوصاف کے چیف ایڈیٹر مہتاب خان خصوصی حیثیت سے شریک ہوئے۔
اس موقع پر ٹکاخان نے مختصر خطاب کرتے ہوئے اسمارعباسی کی مری کے صحافیوں کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اورمری کے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا،ٹکاخان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ہرطرح سے مری کے صحافیوں کے شانہ بشانہ رہیں گے۔
چئیرمین مری پریس کلب شفقت عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدارامری کے وقار کو مجروع نہ کیاجائے،مری کا اس وقت سیاحت میں بڑا نام ومقام ہے لیکن آپکی چھوٹی سی غلط خبراس سیاحتی انڈسٹری کو بڑا نقصان پہنچاسکتی ہے،ہمیں ملکریہاں سیاحت کو فروغ دینا ہوگا،مثبت رپورٹنگ کریں اسی میں ہماری اورعلاقے کی ترقی کا رازپوشیدہ ہے،شفقت عباسی نے گفتگوجاری رکھتے ہوئے کہاکہ یہاں صرف عام عوام کے مسائل نہیں بلکہ صحافیوں کے بھی بے شمار مسائل ہیں جنکو ہم نے ملکر مثبت کردارسے ہی حل کروانا ہے،مری میں پریس کلب کے قیام اورصحافیوں کیلئے الگ کالونی کے حصول تک جدوجہد کرنا ہوگی،آئیں ایک آوازبن کر اپنے اورمری کے مسائل کا اجاگرکریں۔
صدرآرآئی یوجےعابدعباسی نے کہا کہ آج اسمار عباسی نے مری کے سب صحافیوں کو ایک چھت تلے جمع کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ اگرہم سب ملکر اپنے اپنے حصے کا مثبت کرداراداکریں تو خطہ کوہسار ترقی کی جانب گامزن ہوگا،ہماری مشترکہ کاوشوں سے علاقے میں تعلیمی نظام بہتر ہوگا۔
عابد عباسی نے مزید کہا کہ صحافی کا کام بنیادی طور پر حقائق کی بنیاد پر خبرکو سامنے لانا ہوتا ہے،صحآفی معاشرے کی آنکھ اورکان ہوتا ہے اورکوئی شک نہیں آپ سب کا بھی ایسا ہی مثبت کردار ہے،ہم چاہتے ہیں کہ آپ جہاں اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں وہیں ان لوگوں کے بھی کام آئیں جو مظلوم اوربے بس ہیں،اسلام آباد کے صحافی بھی آپکے دست وبازو ہیں ہم سے جو ہوا ہم آپ کیلئے ضرورکریں گے۔
صدرڈیموکریٹک فرانس آصف جرال نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسمارعباسی مبارک بادکا مستحق ہے جو ملک سے دوررہ کر بھی اس سرزمین کو یادرکھے ہوئے ہے۔یاد رکھیں کہ اوورسیز کبھی اپنی دھرتی سے رشتہ نہیں توڑ سکتے،آصف جرال نے کہا کہ آزادی صحافت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
صدرالیکٹرانک میڈیا مری اوورنگزیب عباسی نے اپنے خوبصورت خیالات کے اظہارمیں کہا کہ خطہ کوہسارکے صحافیوں کو گلدستہ کی مانند ایک جگہ جمع کرنے پر اسمارعباسی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،اورمری کا بیٹا ہونے کے ناطے سب کو خوش آمدید بھی کہتا ہوں۔اورنگزیب عباسی نے کہا کہ ہم مری کے مسائل پر قلم بھی اٹھاتے ہیں بولتے بھی ہیں تمام مسائل کو بھی اجاگرکرتے ہیں لیکن یہاں میں کہنا چاہوں گاکہ 1980سے ہمارے پاس چھوٹا سا پریس کلب ہے جبکہ مری میں ایک بڑے پریس کلب کی ضرورت ہے اس حوالے سے ہم سب کو مل کرکوششیں کرنا ہونگی اورایسی ہی ایک تقریب مری کے اندربھی جلد منعقد کریں گے۔
سینئر صحافی اے ڈی عباسی نے کہا کہ نوجوان نسل کو کہنا چاہتا ہوں کہ اگرآپ نے اچھی صحافت کرنا ہے تو پھراپنے سینئر سے بھی سیکھیں یہاں جاوید صدیق جیسی بڑی شخصیت موجود ہے جنکی ساری زندگی پروفیشنل صحافت کرتے ہوئے گزری ہے ہمیں ایسے ہی لوگوں سے سیکھنا چاہیے۔
بھارہ کوہ پریس کلب کے صدرنسیم نون نے کہا کہ اسمارعباسی اتنی اچھی تقریب کرنے پر مبارک باد قبول کرے،امید ہے اس تقریب کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔
صدرمری پریس کلب حمید عباسی نے کہا کہ بہت جلد مری کے اندربھی ایسی ہی ایک دعوت کا اہتمام کریں گے جس میں کھل کرتمام مسائل پر بات چیت ہوگی۔
سینئرصحافی جاوید صدیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ الیکڑانک اورسوشل میڈیا کی بھرمارنے پرنٹ میڈیا کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے،اسکے علاوہ اب میڈیا میں وہ نوجوان آرہے جو اخبارپڑتے ہیں نہ ہی کتابوں کے شوقین ہیں،نوجوان صرف سوشل میڈیا میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن میں ایسے نوجوانوں سے کہوں گا کہ سنی سنائی بات پر عمل کرنے کے بجائے حقائق پر مبنی صحافت کریں۔
اوصاف کے ایڈیٹر ان چیف اوراے بی این کے سی اواو مہتاب خان نے نوجوان صحافیوں کومخاطب کیا اور کہا کہ حق سچ کی بات بیان کرنا ہی آپکی اصل ذمہ داری ہے،میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ اوصاف میں کبھی کوئی خبر یا مواد ایسا نہ شائع ہوجو غلط ہو،حتی کہ آج تک قادیانیوں کے حق میں کبھی خبر شائع نہیں کی گئی جو اسلام کا لبادھ اوڑ کرمسلمانوں کو بے وقوف بناتے ہیں،بے حیائی کو بھی میرے اخبارمیں کبھی جگہ نہیں دی گئی،میری آج تک یہی کوشش ہے کہ اخبارایسا ہو جسے میں اپنی ماں،بہن اوربیٹی کیساتھ بیٹھ کردیکھ سکوں،نوجوان صحآفیوں کو چاہیے کہ وہ عوام کے مسائل کی بات کریں،پاکستان کے اصل نظریہ کو اجاگرکریں یہی حقیقی صحافت ہے۔
محفل کو سجانے والے اسمار عباسی نے کہا کہ میرا آج سب مری کے صحآفیوں کو یہاں اکھٹا کرنے کا ایک ہی مقصد تھا کہ قلم کی حرمت کی بات کی جائے جو سوشل میڈیا کی وجہ سے بے توقیری کا شکار ہوگئی۔صحافیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صحافتی طاقت کا جائز استعمال کرتے ہوئے ہمیشہ حقائق کو سامنے لائیں،اپنے علاقے کی ترقی وخوشحالی کیلئے آوازاٹھائیں،لفظوں کا چنائو ایسا کریں جو سچ پر مبنی ہو۔اسمارعباسی نے سب حاضرین محفل کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مری کے مشہورپہاڑی زبان میں مسائل اجاگرکرنے والے ظہیر چاچو نے کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز کا لمہہ ہے کہ اتنے بڑے اورنامورصحافیوں کی محفل میں آیا ہوں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسی پروقارتقریب میں مجھے بھی بولنے کا موقع ملے گا،یہاں میں اسمارعباسی کا شکریہ اداکرتا ہوں اوریقین دلاتا ہوں کہ مری کی فلاح وبہود کیلئے آوازحق بلند کرتا رہوں گا۔
تقریب سے وقارعباسی،اسدایڈووکیٹ اوراسلم کھوکھر سمیت دیگر مہمانوں نے بھی خطاب کیا اورمری کے مسائل کے علاوہ اسمارعباسی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
کوئی تبصرے نہیں