Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

30ویں اوپن گالف چیمپئن شپ کی رنگارنگ تقریب اختتام پذیرہوگئی

راولپنڈی (جی این اے) "والی" ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ (WALEE) کے زیر اہتمام رنگارنگ 30 ویں والی چیف آف آرمی سٹاف (COAS) اوپن گال...

راولپنڈی (جی این اے) "والی" ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ (WALEE) کے زیر اہتمام رنگارنگ 30 ویں والی چیف آف آرمی سٹاف (COAS) اوپن گالف چیمپئن شپ اختتام پذ یر ہوگئی۔

راولپنڈی کےگالف کلب میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں پورے پاکستان سےگالف کلبوں کے 607 گالفرز نے حصہ لیا ۔

اختتامی پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے راولپنڈی گالف کلب کے سیکرٹری بریگیڈیئر زاہد حسین نے شرکاء اور اسپانسرز کو سراہا اورانکی حوصلہ افزائی کی،ان کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھرکے گا لفرز شریک ہوئے،چیف آف آرمی سٹاف اوپن گالف 2023 چیمپئن شپ والی ٹیکنالوجیز کے بھرپورتعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی ۔

زاہد حسین نے مزید کہا کہ گالف واحد ایساکھیل ہے جو لو گو ں کو باہمی اتحاد کا درس دینے کیساتھ ان میں احساس کو فروغ دیتا ہے ۔

احسن طاہر سی ای اووالی ٹیکنالوجیزکا اس موقع پرپرجوش اندازسے یہ کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم چیف آف آرمی سٹاف اوپن گالف 2023 چیمپئن شپ کا حصہ بنے۔انہوں نے تمام شریک کاروں اور جیت کا اعزازحاصل کرنے والوں کو مبارکباد بھی دی ۔ 

تقسیم انعامات کی یہ خوبصورت اورپروقار تقریب صدرراولپنڈی گالف کلب اور 10 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز( ایچ آئی ایم) کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ امیچر کیٹیگری میں  COAS اوپن گالف چیمپئن شپ جم خانہ گالف کلب لاہور کے محمد شعیب خان نے میدان مارا ۔پیشہ ورانہ لحاظ سے بہت سخت مقابلہ تھا جس میں اسلام آباد گالف کلب سے تعلق رکھنے والےمحمد شبیر فاتح قرارپائے۔

کوئی تبصرے نہیں